12 جنوری 2013 - 20:30

کوئٹہ یکجہتی کونسل کا دھرنا بائیس گھنٹے سے جاری ہے، دھماکے کا ایک اور زخمی بھی چل بسا ہے جس سے شہداء کی تعداد 119 ہوگئی ہے۔

ابنا: مظاہرین کا کہنا ہے کہ شہر کو فوج کے حوالے کرنے تک پیاروں کو نہیں دفنائیں گے۔ شدید سردی کے دوران آہ و بکا کرتی مائیں بہنوں اور روتے بچوں نے کل دوپہر دو بجے سے دھرنا دے رکھا ہے۔ مظاہرین کسی صورت احتجاج ختم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔انتظامیہ نے رات گئے احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات بھی کئے تاہم مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وہ کوئٹہ شہر کا کنٹرول فوج کے حوالے کرنے تک کسی صورت احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110